| | | | | |

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا نیوزی لینڈ میں اہم بیان آگیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں آسٹریلیا جیسی ہیں،فائدہ ہوگا۔کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کے بعد انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

پاکستانی کپتان کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔

جنوبی افریقا کی آج سے ورلڈکپ سپر لیگ کی اہم سیریز،روہت شرما الیون باہر،مقابل بچے

نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں
یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔یہاں کی باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے جارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *