کرک اگین رپورٹچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا دوسرا اوپنر،وسیم اکرم نے بڑا نام بتادیا،وجہ بھی ساتھ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔بابر اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نامزد اوپنر ہونا چاہیے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح وسیم اکرم کا یہی خیال ہے۔
پی سی بی نے 31 جنوری کو 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا اور صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا تھا۔اکرم کا خیال ہے کہ نوجوان کی غیر موجودگی کو پورا کرنے کے لیے بابر کو ترقی دی جانی چاہیے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا ہے کہ میں رضوان کو مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر دیکھنا چاہوں گا اور شاید بابر سے اننگز کھولنے کو کہوں گا۔ بابر کے پاس ایک شاندار تکنیک ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر وہ 50 اوورز کھیلتا ہے اور سنچری بناتا ہے تو بیٹنگ اس کے گرد گھومے گی۔
دنیا میں کسی بھی کھیل سے بڑا مقابلہ،پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 50 منٹ میں فروخت،بڑی قیمت کیا
پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو ہوگا،اس سے قبل پاکستان 19 فروری سے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی سے مہم کا آغاز کرےگا۔