| | |

چیئرمین پی سی بی کا نیا بڑا فیصلہ

 

 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ۔قذافی سٹیڈیم لاہور۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا۔دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ 

سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی ۔،نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *