| | | | | | |

پچ رپورٹ،ٹاس کس کا،ٹوٹل اسکور،ہوٹل میں کیا ہوا،کس کا خطاب،کیا کلمات،دعائیں

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے حوالہ سے آج کیا ہورہا ہے۔موسم میں بہتری ہے۔امکان ہے کہ میچ آج ہی مکمل کرلیاجائے گا۔انگلش ٹیم اپنی جگہ جیتنے کے لئے پرعزم ہے لیکن پاکستانی کیمپ میں کیا چل رہا ہے۔میلبرن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام کھلاڑی پرجوش ہیں،خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک بار پھر کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ سکون اور اطمینان سے کھیلنا ہے،کسی قسم کا دبائو نہیں لینا،اس لئے کہ جو ہونا ہے،وہ ہوکر رہے گا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ دبائو نہیں لینا،اپنے آپ کو آسان تر بناکرجانا ہے اور نہایت سکون سے دیکھنا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،اضافی وقت میں 60 منٹ بڑھادیئے گئے

پاکستانی کھلاڑیوں نے منتیں مان لی ہیں۔نوافل،روزے اور عمرے کی،ہر ایک اپنی جگہ  کمٹمنٹ لئے ہوئے ہے۔پاکستانی ٹیم ہوٹل میں محمد رضوان مسلسل ذکرکرتے پائے گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کھلاڑیوں کے اس عمل پر خوشگوار حیرت میں ہیں،کسی کو کسی دوسری سرگرمی میں نہیں دیکھا ہے۔

ادھر ٹاس کے حوالہ سے اہم تجزیہ یہ ہے کہ پاکستان جیت سکتا ہے اور  پہلے بیٹنگ کرسکتا ہے۔

بھارت کے خلاف گزشتہ ماہ یہاں جو میچ کھیلا گیا تھا،اس حوالہ سے پچ رپورٹ آگئی ہے کہ اس سے بہتر یا اس جیسی ہوگی،شروع کے اوورز میں سوئنگ ہوگا۔بھارت والے میچ سے پچ اچھی ہوگی۔

ایک بات کا کہا جارہا ہے کہ بارش کے خوف سے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کی طرف جاسکتی ہے۔خیر پہلے بلے بازی والی ٹیم 167 سے 182 اسکور بناسکتی ہے۔یہاں بعد والی بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *