| | | | | | |

پی ایس ایل 8،ملتان اور لاہور میں 1 رن ،آغاز بھی اختتام بھی،رضوان ٹاپ اسکورر،عباس ٹاپ وکٹ ٹیکر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8،ملتان اور لاہور میں 1 رن کا فرق،آغاز بھی اختتام بھی،رضوان ٹاپ اسکورر،عباس ٹاپ وکٹ ٹیکرپی ایس ایل 8 کی ایک روایت نے کمال کردیا۔سال کے ایونٹ کا آغاز 1 رن کے فیصلہ سے ہوا،جب 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ملتان کو صرف 1 رن سے شکست دی تھی۔اب اس کا اختتام بھی 1 رن کے فرق کے ساتھ ہوا،ایک بار پھر فاتح لاہور قلندرز تھے،ناکام رہ جانے والی ٹیم ملتان سلطانز تھی۔یوں ایک جیسی ٹیموں نے ایک جیسے آغاز کے ساتھ ایک جیسا اختتام کیا۔

پی ایس ایل 8 کا چیمپئن بھی لاہور قلندرز،ڈرامائی انداز میں 1 رن کی فتح،نئی تاریخ رقم

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی 23 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر بنے۔ملتان کے احسان اللہ 22 وکٹ کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز کے راشد خان 20 وکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

بیٹنگ میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان 550 اسکور کے ساتھ پہلے نمبرپر آئے۔بابرا عظم کا 522 اسکور کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ملتان کے ریلی روسو453 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پرتھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *