| | | | | |

پی ایس ایل 9،پشاور زلمی پر بند باندھنے کے بعد ملتان سلطانز فائنل سے صرف 147 رنزکی دوری پر

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image source: PSL/PCB

پی ایس ایل 9،پشاور زلمی پر بند باندھنے کے بعد ملتان سلطانز فائنل سے صرف 147 رنزکی دوری پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باندھ دیا۔مسلسل 4 سال سے یہ کوالیفائر کھیلنے والا آج بھی پہلی اننگ کی حد تک فیورٹ ہوگیا ہے۔سلطانز کو فتح کیلئے صرف 147 رنزکا ہدف ملا ہے۔

نیشنل بنک ایرینا میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگکا فیصلہ غیر سود مند رہا۔پہلے ہی اوور میں صائم ایوب آئوٹ ہوگئے۔اننگ کا پہلا چھکا تک 19 ویں اوور میں لک ووڈ نے لگایا۔51 رنز تک ایک آئوٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم سمیت پوری ٹیم مشکل کا شکار رہی۔محمد حارث 22،حسیب اللہ خان 3 اور سب سے بڑا نام بابر اعظم 42 بالز کھیل کر صرف 46 رنزبناسکے۔کیڈ مور 24 بالز پر صرف 24 رنزبناسکے۔رومین پاول 12 اور عامر جمال ایک رن کے مہمان بنے۔

رضوان کی امپائر سے کیوں تکرار،5رنزکا جرمانہ کیوں،بابر کی وکٹ پر منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

آخر میں  پال والٹر اور لک ووڈ نے تھوڑی کوشش کرکے پشاور زلمی کا اسکور 7 وکٹ پر 146 تک پہنچادیا۔

لیگ اسپنر اسامہ میر نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔کرس جارڈن نے  28رنز کے عوض 2 آئوٹ کئے۔

ملتان سلطانز گزشتہ 3 سال سے پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *