| | | | |

رضوان کی امپائر سے کیوں تکرار،5رنزکا جرمانہ کیوں،بابر کی وکٹ پر منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

رضوان کی امپائر سے کیوں تکرار،5رنزکا جرمانہ کیوں،بابر کی وکٹ پر منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے محمد رضوان امپائر سے الجھ پڑے،اب کیا ہوگا۔5 رنزکا جرمانہ تو پہلے کی سزاہے،اگلی سزا کا فیصلہ میچ کے بعد ہوگا۔

نیشنل بنک ایرینا میں پی ایس ایل9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانزکو 11 ویں اوور میں 5 رنزکا جرمانہ ہوگیا۔معاملہ یہ تھا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان فیلڈ کرنے کیلئے دوڑے اور اپنا گلوز فیلڈ میں پھینک دیا،اب تھرو گلوز سے ٹکراگیا۔قانون کے مطابق فیلڈ میں بال کی لئے رکاوٹ بننے والی کوئی چیز بھی پنلٹی کا سبب بنتی ہے،چنانچہ ملتان سلطانز کے خلاف 5 رنزکا جرمانہ ہوگیا۔

پھر کیا تھا،محمد رضوان امپائر سے تکرارکرتے پائے گئے لیکن اب کچھ نہیں ہوسکتا تھا،

تھوڑی دیر بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  ملتان سلطانز کے کرسجارڈن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔بابر 40 بالز پر 45 رنزبناسکے۔پشاور زلمی نے 15 اوورز میں 4 وکٹ پر 107 رنزبنالئے تھے۔

بابر کی وکٹ پر میدابن میں موجود ان کے فینزکے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے لیکن رضوان اور ساتھیوں کا چہرہ کھل اٹھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *