| | | | | | |

رمیز راجہ نے ناکامی کی وجہ بتادی،ورلڈ کپ میں امریکہ سے میچ کا نتیجہ بھی اوپن کردیا

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

رمیز راجہ نے ناکامی کی وجہ بتادی،ورلڈ کپ میں امریکہ سے میچ کا نتیجہ بھی اوپن کردیا۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان کی تباہی کی وجہ بتادی ہے۔کہتے ہیں کہ

جو مرضی کہہ لیں اور کرلیں ،مگر آئرلینڈ سے میچ ہارنا کا کوئی جواز نہیں،اس کا دفاع کرنا بھی جرم ہوگا۔باڈی لینگویج کمزور ہے۔کمبی نیشنز کا بیڑا غرق ہوگیا، کپتان در کپتان تبدیلی کا ڈرامہ چلا۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ٹیم اچھی بھلی جارہی تھی۔پہلے سے 7 ویں نمبر پر چلے گئے ۔بیٹنگ جب چلتی ہے تو پاکستانی ٹیم اتنا ہی کرسکتی ہے کیونکہ اوپننگ کمبی نیشن تباہ کردیا،سیٹ بیٹرز آئوٹ ہو جاتے ہیں اور مڈل آرڈر چلتا نہیں
بیٹنگ کی سکلز ہی اتنی ہیں لیکن بائولنگ کو کیا ہوا ۔کیسے ورلڈ کپ جیتیں گے۔سیمی فائنل ممکن نہیں۔بہت کچھ ٹھیک ہونا ہے۔تھنک ٹینک اور کوچز نمبرز پر جیت رہے ہیں لیکن عملی طور پر ہاررہے ۔فخر زمان سے رنز نہیں بن رہے ۔ناکام ہیں۔باقیوں کا علم نہیں۔دس اوورز کس نے کھیلنے۔حالات خراب ہوگئے۔یہی پلیئرز 3 سال قبل دنیا کے نمبر ون پلیئر تھے۔أئی سی سی ایوارڈز جیتے تھے۔اب ان کو کیا ہوا ۔
رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کیا ہوا ہے کہ وہ آئرلینڈ سے ایسے ہارے ہیں،اس لئے کہ بے چینی ہے اور بے یقینی ہے،اس لئے ہارے ہیں۔
نئے نئے ڈرامے ہورہے ہیں۔آپ چاہتے ہیں کہ بھارت کی طرح کھیلے ،اس میں سے ٹریوس ہیڈ نکلے۔کام ایسے ہیں کہ گندی بائولنگ ،سارام ورک نکما اور ایسا لگتا ہے کہ بے دلی ہے۔ہارے تو کچھ نہیں۔بھلے آگے آپ سیریز بھی جیت جائو لیکن کام بد تر ہے۔اس طرح کرنے سے دھنائی ہوگی۔مجھے لگتا ہے ک ورلڈ کپ میں کہیں امریکا ہی پاکستان کو نہ ہرادے،اس نے کئی انڈینز اور پاکستانی کھلائے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *