| | | |

بارش رکی تو پاکستان ٹیم رنز کے سیلاب میں ڈوب گئی،بھارت کا بڑا ٹوٹل

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان نے اپنے خلاف ہنستے کھیلتے 2 سنچریاں بنوالیں ۔یوں بھارت نے ایشیا کپ میچ میں پاکستان کے خلاف 2 وکٹ پر 356 اسکور بناڈالے۔

کولمبو میں بارش رکی تو رنز کا سیلاب آگیا۔پاکستان ٹیم اور فینز پر گھن گرج اور رنز کے سیلاب نے بارش کردی ۔
ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے تیسری وکٹ پر 233 اسکور کی ناقابل شکست شراکت بنادی۔

ویرات کوہلی 94 بالز پر122 اور کے ایل راہول 106 بالز پر 111اسکور کئے۔
شاہین آفریدی کو 1 وکٹ کے لئے 79 رنز کی مار پڑی۔شاداب خان کو ایک وکٹ کیلئے 71 اسکور پڑے ۔نسیم شاہ کو 53باور فہیم اشرف کو 74 پڑے۔افتخار کو 5 اوورز میں 52پڑے۔

ایشیا کپ سپر 4 میں کولمبو میں متبادل دن بھارت نے اننگ کے باقی ماندہ قریب 26 اوورز میں 209 اسکور کا اضافہ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *