راشد خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر کردیاگیا
کابل،کرک اگین رپورٹ
راشد خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر کردیاگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے ٹاپ اسپنر راشد خان کو بھارت میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا،ٹیم سے اخراج کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔یوں راشد خان 3 برس بعد بھی کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔آخری بار انہوں نے 2021 میں افغانستان کیلئے ابوظہبی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
افغانستان ٹیم 28 اگست کو بھارت روانہ ہوگی۔گریٹر نوئیڈا میں نیوزی لینڈ سے واحد ٹیسٹ میچ شیڈول ہے لیکن افغانستان ٹیم اس سے قبل ایک ہفتہ بھارت میں پریکٹس کرے گی۔
افغانستان سلیکٹرز نے تربیتی کیمپ کیلئے 20 کھلاڑی طلب کئے ہیں،ان میں سے 15 پلیئرز کا چنائو ہوگا۔راشد خان 20 میں بھی شامل نہیں ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ افغانستان کا مجموعی طور پر 10 واں اور 2024 میں ان کا تیسرا ٹیسٹ ہوگا۔ ایک کیلنڈر سال میں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ شیڈول ہے۔حشمت اللہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی آئندہ سیریز کے لیے افغانستان کو آر سریدھر کو نیا اسسٹنٹ کوچ بنایا جائے گا۔