| | | |

ریکارڈ بک میں ہلچل،بھارت کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی جیت

 

 

کرک اگین رپورٹ

ریکارڈ بک میں ہلچل،بھارت کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی جیت۔

ایک روزہ کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ،ایک روزہ کرکٹ ہسٹری کی سب سے بڑی جیت۔بھارت نے سری لنکا کو ہراکر ریکارڈ بک ہلادی۔
سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اس نے سری لنکا کو محض 73 اسکور پر ڈھیر کرکے ریکارڈ 317 رنز کی جیت رقم کردی۔سابقہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کے خلاف 290 رنز کی فتح کا تھا جو 2018 میں رجسٹرڈ ہوا۔

کوہلی کی ریکارڈ توڑ سنچری،وارنر80 ہزار ڈالرز میں صفر پر،کھلاڑیوں میں تصادم،پاکستان کی جیت،اہم خبریں

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کے 166 اور شبمان گل کی سنچری کی مدد سے 5 وکٹ پر 390اسکور بنائے۔

جواب میں آئی لینڈرز کی لنکا 22 اوورز میں 73 کے قلیل مجموعہ پر ڈھے گئی ۔بھارتی پیسر محمد سراج نے صرف 32رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

اس کے ساتھ ہی بھارت نے سری لنکا کو 3 ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *