| | | | |

روہت شرما بھارت جانے کیلئے پاسپورٹ ہوٹل بھول گئے،وسیم اکرم کی آسٹریلیاسیریز رکھنے پر تنقید

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما بھارت جانے کیلئے پاسپورٹ ہوٹل بھول گئے،وسیم اکرم کی آسٹریلیاسیریز رکھنے پر تنقید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ملک واپس جانے کے لئے ہوٹل سے نکل گئے لیکن اپنا پاسپورٹ بھول گئے۔اس کے بعد ظاہر ہے کہ ان کی روانگی ممکن نہ تھی۔یہ تو بھلا ہو،ہوٹل اسٹاف ممبران کا،انہوں نے  روہت شرما کا پاسپورٹ تلاش کیا،پھر لاکر انہیں دیا۔اس پر روہت شرما نے شکریہ کا گریٹ اشارہ کیا۔

پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل،اسپنر آگیا،

بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد ممبران واپس اپنے ملک کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔باقی آج سوموار 18 ستمبر  کو جائیں گے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم سے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز شروع ہونے والی ہے۔سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے اس سیریز پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں تھی،کیونکہ ورلڈکپ کے 9 میچز سامنے کھڑے ہیں،یہ کھلاڑیوں کو تھکادینے اور رسک پر رکھنے والی سیریز ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *