پرل،کرک اگین رپورٹسلمان علی آغا نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈصائم کو دے دیا،نسیم شاہ کو ڈانٹ پلادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔سلمان علی آغا نے بیٹنگ کے دوران نسیم شاہ کو سخت ڈانٹ پلادی لیکن میچ کے بعد گلے بھی ملے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا جشن رہا۔جنوبی افریقا کے خلاف سلمان علی آغا نے جیت میں آل رائونڈ کردار ادا کیا۔پہلے 4 وکٹیں لیں،پھر 82 رنزکی شاندار شراکت بھی بنائی لیکن اسی پر ان کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا جو انہوں نے لے کر صائم ایوب کو دے دیا۔
دونوں نے میچ کی بعد کہا ہے کہ پاکستان کو سخت ضرورت تھی،کوئی مشکل نہیں تھی۔صبر سے کھیلے اور جیت گئے۔آغا کہتے ہیں کہ صائم ایوب کی اگر سنچری نہ ہوتی تو میں بھی کچھ نہیں کرسکتا،اس لئے وہ زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں مین آف دی میچ ملے،اس لئے انہوں نے یہ ایوارڈ انہیں دیا۔
صائم ایوب اور سلمان آغا نے پاکستان کو پہلا ون ڈے جتوادیا،پروٹیز کو شکست
آغا نے کہا ہے کہ ہر اوور میں 3 سے 4 سنگلز کا پلان تھا۔اختتامی اوورز میں ایک سنگل کے بعد نسیم شاہ کو وہ ڈانٹتے بھی دکھائی دیئے لیکن بعد میں انہوں نے گلے بھی لگایا۔
پرل میں پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف 3 وکٹ کی جیت پر کھلاڑی خوش دکھائی دیئے۔ہر ایک صائم سے زیادہ پیار کرتا دکھائی دیا۔