ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے خلع لینے والی ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے آفیشلی اپنا پہلا رد عمل جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام کے سامنے نہیں رکھا لیکن چونکہ اب سب اوپن ہوا ہے تو یہ کہوں گی کہ میری اور شعیب کی لائف کافی ماہ سے مسائل میں تھی اور چند ماہ قبل ہم میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
ثانیہ مرزا کا پہلا رد عمل آگیا،دوسری شادی کا اشارہ،شعیب ملک کی یہ تیسری شادی
شعیب ملک کیلئے یہ کہوں گی کہ اس کے لئے نیک خواہشات ہیں،وہ اپنا نیا سفر شروع کرچکے ہیں۔زندگی کے ایسے نازک لمحات پر فینز سے درخواست ہے کہ وہ فضول باتوں اور بد گمانیوں سے دور رہیں۔
گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
شعیب ملک کا دھماکا،دوسری شادی کرلی،اہلیہ اداکارہ
اہم بات یہ ہے کہ ٹینس کی اسٹار پلیئر نے شعیب ملک کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں کی اور نہ ہی نجی زندگی پر کوئی سوالات اٹھائے ہیں۔انتہائی قابل احترام رویہ یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی اگلی شادی اور اس کے بعد کی لائف کی کامیابی کی دعا کی ہے۔یہ عمل کرکے انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے فینز کے دل جیتے ہیں۔ساتھ میں پھر کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی ویسی بات نہ کریں۔ویلڈن ثانیہ مرزا۔