| | | |

ثانیہ مرزا کا پہلا رد عمل آگیا،دوسری شادی کا اشارہ،شعیب ملک کی یہ تیسری شادی

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

ثانیہ مرزا کا پہلا رد عمل آگیا،دوسری شادی کا اشارہ،شعیب ملک کی یہ تیسری شادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا رد عمل آیا ہے۔کہتی ہیں کہ جو ہوتا ہے،اچھے کے لئے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق شوہر کے ساتھ آخری حد تک کوشش کی لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد کراچی میں ملک کی مقبول اداکار ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے۔

شعیب ملک کا دھماکا،دوسری شادی کرلی،اہلیہ اداکارہ

ثانیہ کے والد عمران مرزا نے  بتایا کہ میری بیٹی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک سے خلع لیا ہے۔ جس سے مراد ایک مسلم عورت کے اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق ہے۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان اختلافات کے بارے میں 2022 سے مضبوط افواہیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب ملک کی یہ تیسری شادی ہے۔پہلی شادی بھی ایک بھارتی ٹیچر سے کی تھی،اس کے گواہان موجود ہیں۔طلاق کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے دس افراد موجود ہیں۔

ادھر ثانیہ مرزا کی دوسری شادی کے سوالات ہوئے ہیں اور بھارتی میڈیا میں ایک اسکے ہم وطن کرکٹر کا نام سامنے آیا ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد کے بقول شعیب ملک کت ہر دور میں مختلف خواتین سے مراسم رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *