راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹیسٹ،راولپنڈی سے ٹاس اپ ڈیٹ اور پلینگ الیون نیوز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 سرکل میں دونوں ممالک یہ پہلی سیریز کھیل رہے ہیں۔لاہور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔یہ دوسرا و آخری میچ ہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پیر 20 اکتوبر 2025 سے یہ میچ شروع ہورہا ہے۔سپن پچ ٹریک ہے۔ایک بار پھر بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پروٹیز ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سپنر کیشو مہاراج کی واپسی ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔آصف آفریدی ڈیبیو کررہے ہیں۔حسن علی ڈراپ ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان میں اپنے آخری دورہ میں 4 برس قبل 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہار گئی تھی۔
