ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے خلاف سیریز،نیوزی لینڈ کپتان تبدیل،بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کی خاطر باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قائد تبدیل ہوگیا،مائیکل بریسویل 5 میچزکی ٹی20 سیریز کیلئے بلیک کیپس کے کپتان ہونگے اور یہ اپنے ملک میں پہلی بار کپتانی کریں گے۔انہوں نے گزشتہ سال اپریل میں پاکستان میں کپتانی کی تھی۔
ٹی 20 کے ریگولر ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس، راچن رویندرا اور سفید گیند کے کپتان مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ایش سوڈھی کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز سے باہر ہونے کے بعد واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ بین سیئرز واپس آگئے ہیں۔کائل جیمیسن اور ول او رورک کو سیریز کے صرف پہلے تین کھیلوں کے لیے شامل کیا گیا ہے،چیمپئنز ٹرافی فائنل سے باہر ہونے والے میٹ ہنری کو آخری 2 ٹی 20 میچز کیلئے شامل کیا گیا ہے۔فن ایلن، جمی نیشام اور ٹم سیفرٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ڈیرل مچل اور مارک چیپ مین، جو دونوں چیمپئنز ٹرافی مہم کا حصہ تھے، ٹاپ آرڈر بیٹنگ کا تجربہ فراہم کریں گے۔
بلیک کیپس ٹی 20 سکواڈ
مائیکل بریسویل،کپتان،فن ایلن،مارک چیپ مین،جیکب ڈفیمیٹ ہنری (گیمز 4 اور 5)،کائل جیمیسن (گیمز 1، 2 اور 3)،ڈیرل مچل
جمی نیشم،ول اوکے،ٹم رابنسن،بین سیئرز،ٹم سیفرٹ۔ایش سودھی۔
پہلا ٹی 20۔اتوار 16 مارچ – ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ
دوسرا ٹی 20۔منگل 18 مارچ – یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول، ڈیونیڈن
تیسرا ٹی20۔جمعہ 21 مارچ – ایڈن پارک، آکلینڈ
چوتھا ٹی20۔اتوار 23 مارچ – بے اوول، تورنگا
پانچواں ٹی 20۔بدھ 25 مارچ – اسکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن