| | | | |

پاکستان کے خلاف سیریز،نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان،کئی ستارے باہر

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ: ٹام لیتھم ،کپتان، ٹام بلنڈل، چاڈ بوز، میٹ ہنری، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ہنری نکولس، راچن رویندرا، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹِکنر، ول ینگ۔

ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف 26 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے نئی نظر آنے والی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ ستاروں  کے بغیر پاکستان کا دورہ کرے گا ، جو فی الحال آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔ بلیک کیپس کپتان کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر اور فن ایلن کے بغیر پاکستان میں کھیل رہے ہوں گے۔

ٹام لیتھم ڈیرل مچل، میٹ ہنری، جیمز نیشم، ہنری نکولس اور ایش سوڈھی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات کا سہارا لیں گے۔پاکستان میں جیتنے کی کوشش کریں گے۔نیوزی لینڈ نے بین لسٹر اور کول میک کونچی کو بھی دو ممکنہ ڈیبیو کرنے والوں میں شامل کیا ہے۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 26 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہوگی اور 7 مئی کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس سے پہلے  14 سے 24 اپریل کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *