کرک اگین سپیشل رپورٹ۔شان مسعود کی چھٹی کا فیصلہ،نئے کپتان کیلئے جسے پیشکش کی گئی،حیران ہونگے،مردوں کیلئے خاتون فیلڈنگ کوچ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ دنیائے کرکٹ سے سنسنی خیز اور دلچسپ خبریں ہیں۔پاکستان ٹیسٹ کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا ہے۔رسمی اعلان ایک ماہ کے اندر ہوگا۔انگلینڈ نے مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کیلئے خاتون کرکٹر کو فیلڈنگ کوچ لگادیا ہے۔
پاکستان کی بنگلہ دیش میں پہلے ٹیسٹ کی عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بیک فٹ پر آگیا ہے ۔اپنا ہی نامزد کردہ کپتان شان مسعود کو کپتانی سے فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر چکا ہے اور ان کی جگہ جسے کپتانی کی آفر کی جا رہی ہے۔ وہ بھی اپنی جگہ حیران کن ہے اور اگر اس نے اس آفر کو قبول کر لیا تو یہ سب سے زیادہ حیرت انگیز بات ہوگی ۔انتہائی سنسنی خیز تفصیلات ہیں اور بڑی بریکنگ نیوز اور ٹاپ سٹوری ہے جو ہم یہاں بریک کر رہے ہیں ۔
پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں ہے اور شان مسعود اس میں کپتان نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔فیصلے کی وجہ ان کی ناکامی ہے، یہ اپنی جگہ ہے لیکن فیصلہ سازوں کو یہ فیصلہ اس لیے بھی کرنا پڑ رہا ہے کہ ایک بار پھر کسی کے کندھے استعمال کر کے وہ فینز کی نظر میں اچھے ہونے کی کوشش کریں گے۔
کرک اگین نے جب اپنے ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کریں۔ آپ کو یاد ہوگا جب انہیں ہٹایا گیا تھا تو انہیں اس وقت بھی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے کہا تھا یا تو وہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی کریں گے یا نہیں کریں گے اور وہ اس وقت ہٹ گئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے محدود اوورز کی کپتانی قبول کی۔ اپنے پہلے فیصلے سے یو ٹرن لیا۔ نتیجے میں وہ اس میں ناکام ہوئے اور ہٹا دیے گئے۔ اب انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ مجھے تمام فارمیٹ کی کپتانی دی جائے تو انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ فی الحال اپ ٹیسٹ کپتانی قبول کریں۔ مستقبل قریب میں حالات دیکھتے ہوئے آپ کو محدود اوورز کی کپتانی بھی دے دی جائے گی۔ یہ بریکنگ نیوز ہے بنگلہ دیش سے۔ شان مسعود دوسرا ٹیسٹ جیت بھی جائے چونکہ سیریز نہیں جیت سکتے زیادہ سے زیادہ سیریز ڈرا ہو گی تو اس لیے اب ان کے پاس کچھ نہیں رہا ۔
ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے سابق خاتون وکٹ کیپر سارا ٹیلر کو فیلڈنگ کا کوچ بنا دیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چار جون سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بین سٹوکس اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ٹھیک کریں گی۔ کمال ائیڈیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے۔
