| | | | | | | |

بھارت کی جیت،بنگلہ دیش کی شکست،شعیب اختر کاایڈیلیڈ میچ پر رد عمل

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

یہ ورلڈکپ بھارت کے لئے ویرات کوہلی کے سر چل رہا ہے،وہ مسلسل اسکور کررہا ہے،بھارت بنگلہ دیش سے جیت تو گیا لیکن اس لہ بائولنگ سائیڈ ننگی ہوگئی اور ویلڈن بنگلہ دیش،آپ اچھے کھلاڑی ہو،اچھا آغاز لیا،بارش کے بعد  کھیل شروع ہوا،لتن داس سلپ  ہوئے اور رن آئوٹ ہوئے۔کچھ غلطیاں کیں،آپ اچھا کھیلے لیکن بہت حد تک بچوں کی طرح کھیلے۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی بول دیا تھا کہ پاکستان اگلے ہفتہ واپس آرہا ہے اور بھارت نے بھی آنا ہے۔بھارت والے جیت گئے ،کیا یہ کھیل ان کو ظاہر کرتا تھا،اس کا وقت بتائے گا۔بھارت چونکہ بنگلہ دیش سے اچھی سائیڈ ہے،اس لئے جیت گئے۔

بنگلہ دیش کو کیسے ہارا یا ہروایا گیا،ایڈیلیڈ سے سنسنی خیز انکشاف

یہ ہیں شعیب اختر کے ریمارکس،انہوں نے بارش کے بعد ہونے والی گیلی آئوٹ فیلڈ،اس پر کرائے جانے والےفوری میچ کے فیصلے پر کوئی کمنٹ نہیں کیا۔شاید اس لئے کہ  وہ بھارت کے خلاف جاتا۔انہوں نے بہر حال ایک بار پھر اپنے ان تبصروں کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے پہلے اپنے ملک میں واپس ہوگا۔ساتھ یہ بھی کہا کہ  ناراض نہ ہونا،میں درست بات کرتا ہوں۔

شکیب الحسن کا آفیشل رد عمل آگیا،برطانوی میڈیا پر متنازعہ میچ قرار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *