| | | | | | | |

کپتان دوسرے ٹیسٹ سے باہر،حسن علی یا عباس،اہم ون ڈے آج،بڑی خبریں

کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ کپتان دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پیٹ کمنز ان فٹ ہوگئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل  پائیں گے۔2 میچزکی سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-1 کی سبقت ہے۔سٹیوسمتھ کپتان ہونگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں حارث رئوف کی جگہ حسن علی کی شمولیت کا امکان ہے۔وسیم جونیئر اگرچہ اسکواڈ میں ہیں لیکن 18 رکنی دستے میں تجربہ کسی کے پاس نہیں ہے اور اہم معاملہ یہ بھی ہے کہ وسیم جونیئر ایک ٹیسٹ بھی نہیں کھیلے ہیں۔ایک اور تجربہ کار پیسر محمد عباس کا نام بھی انڈر لائن ہے۔پی سی بی حتمی اعلان آج کرے گا۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگیا،سر پھرے یا سر پھیریاں

بھارت اور بنگلہ دیش آج دوسرا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔پہلا میچ ہارنے کے بعد کوہلی الیون سیریز میں واپسی کےلئے پرعزم ہے۔میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔آج بدھ کا روز آرام کا دن ہوگا۔جمعرات کو صبح 10 سے دوپہر ایک کے درمیان پریکٹس شیڈول ہے۔جمعہ سے میچ شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *