کولمبو۔ کرک اگین رپورٹ۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز۔ سری لنکن اسکواڈ کا اعلان،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کئی بھولے ہوئے واپس اگئے اور ایک کو نئی کیپ ملنے والی ۔کوشل مینڈس پہلے ہی نئے کپتان مقرر دیے گئے تھے۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سری لنکن الیون اپنے تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے میدان میں اترنے والی ہے، جہاں اس وقت مہمان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کی شرمناک ہزیمت سے بچنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ محدود اوورز کے فارمیٹ میں ناکامی کے سائے کے بیچ، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ میں بدقسمتی سے نویں نمبر پر موجود آئی لینڈرز کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز 9 نومبر سے شروع ہوگی۔ طویل فارمیٹ کا پہلا مقابلہ راولپنڈی جبکہ دوسرا اور آخری معرکہ 17 نومبر سے کھیلا جائے گا۔
مہمان ٹیم نے آئندہ ماہ ہونے والے ان روایتی مقابلوں کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں کچھ اہم تبدیلیاں اور نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ فاسٹ بولر ایشان ملنگا اور وکٹ کیپر بیٹر انجلا بندارا پہلی بار طویل فارمیٹ کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انجلا بندارا کو نروشان ڈکویلا کی جگہ موقع دیا گیا ہے، جنہیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں شامل کرنے کے بعد اب ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قیادت کے محاذ پر بھی بڑی تبدیلی آئی ہے؛ دھننجایا ڈی سلوا کی دستبرداری کے بعد اب کوشل مینڈس بطور ٹیسٹ کپتان اپنی پہلی سیریز کا آغاز کریں گے۔
ایشان ملنگا اگرچہ محدود اوورز کی کرکٹ میں باقاعدگی سے ایکشن میں نظر آتے ہیں، لیکن ریڈ بال کرکٹ میں 19 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 44 وکٹیں لینے کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا امتحان ہوگا۔ دوسری طرف، 22 سالہ نوجوان انجلا بندارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے، جہاں وہ 31 میچوں میں 65.85 کی شاندار اوسط، 7 سنچریوں اور ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری کے ساتھ سلیکٹرز کی توجہ کا مرکز بنے۔
دورہ پاکستان کے لیے حتمی سری لنکن اسکواڈ
کوشل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، پسندو سوربابندارا، دنیش چندیمل، کمنڈو مینڈس، سونل دنوشا، دھننجایا ڈی سلوا، انجلا بندارا، کیشارا نوانتھا، پربھات جے سوریا، ملان رتھنائیکے، لاہیرو کمارا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا، اور ایشان ملنگا۔
