| | | | | |

سڈنی،بھارتی ٹیم تھنڈا کھانا دینے پر برہم،پریکٹس سے انکار،شکایت درج

سڈنی ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کی  اب تک کی سب سے تگڑی ٹیم انڈیا  کا سڈنی میں پریکٹس سے انکار،ناقص کھانا دینے پر شکایت درج،کھلاڑی شدید ناراض ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا نے تو اسے بہت زیادہ اٹھادیا ہے۔

سڈنی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم میلبرن میں پاکستان سے جیت کے بعد اگلے چیلنج کے لئے سڈنی میں ہے ،جہاں اس کا ایک روز بغیر ٹریننگ کے گزر گیا۔منگل کا روز ٹریننگ کے لئے شیڈول تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کو 2 مسائل پیش آئے۔

پہلا مسئلہ یہ تھا کہ انہیں پریکٹس کے لئے جس مقام کی پیشکش کی گئی وہ رہائشی ہوٹل سے 45 منٹ کی مسافت پر واقع تھا۔یہ پہلے سے شیڈول وینیو نہیں تھا،کھلاڑیوں نے وہاں جانے سے انکار کیا،اس طرح کرکٹرزکی ٹریننگ  نہیں ہوسکی۔

آج پھر ایم سی جی میں میچ،شور نہ شرابہ،کیابڑا اپ سیٹ آسکتا

دوسرا حساس ترین معاملہ کھانے کا پیش آیا۔ٹریننگ کے وقت کے بعد کا جو کھانا مینیو میں شیڈول تھا۔وہ ہوٹل میں کھلاڑیوں کو نہیں ملا،اس کی جگہ ایسے سینڈوچز دیئے گئے ج تھنڈے برف تھے۔کرکٹرز اس پر شدید برہم ہوئے۔ٹیم منیجمنٹ نے اس پر باقاعدہ شکایت درج کروادی ہے۔

یہ شکایت کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف نہیں ہے بلکہ آئی سی سی کو آئی سی سی ہی کے خلاف ہے۔آئی سی سی گلوبل ایونٹس کے تمام انتظامات،کھانے و دیگر چیزیں آئی سی سی کی جانب سے ہوا کرتی ہیں۔

بھارت کا اگلا میچ کل 27 اکتوبر کو سڈنی میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔اس سے قبل بھارتی ٹیم پاکستان کوگروپ 2 میں ہراچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *