ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان بھارت میچ کے میزبان سنٹر پر آئی سی سی کی نئی پابندی

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پاکستان بھارت میچ کے میزبان سنٹر پر آئی سی سی کی نئی پابندی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ

امریکا میں پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول میچ کے میزبان سنٹر کے حوالہ سے آئی سی سی کی بڑی پابندی سامنے آئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیویارک میں واقع گرائونڈ پر ایک پابندی عائد کی ہے۔آئزن ہاور پارک نیویارک شہر سے تقریباً 25 میل مشرق میں ہے، کو حال ہی میں آئی سی سی نے گرینڈ پریری (ٹیکساس) اور بروورڈ کاؤنٹی کے ساتھ امریکہ کے تین مقامات میں سے ایک کے طور پر شارٹ لسٹ کیا ۔ (لاڈر ہل، فلوریڈا) گروپ فیز کے 16 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ان میچوں میں سے آدھے 8 میچز آئزن ہاور پارک میں ہوں گے، جس میں 9 جون کو ہندوستان اور پاکستان کا میچ بھی شامل ہے۔

اب اس حوالہ سے نیا حکم جاری ہوا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بدھ کو نیویارک کے مقام کے لیے تفصیلی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ٹکٹ اگلے پندرہ دن میں جاری ہونگے۔نیویارک میں آئزن ہاور پارک جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کسی بھی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا۔آئی سی سی کی یہ پابندی حتمی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *