ٹی 20 ورلڈکپ 2024،میچ نمبر 7 بھی آج رات،ڈچ ٹیم کیلئے کوئی خطرہ
ڈلاس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،میچ نمبر 7 بھی آج شام،ڈچ ٹیم کیلئے کوئی خطرہ۔آئی سی سی مینزٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا میچ 7۔یہ بھی آج 4 جون کو کھیلا جائے گا۔میزبان امریکا۔ٹیکساس کا ڈلاس گرینڈ پری اسٹیڈیم ہوگا۔وقت ہے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 8 بجے۔گروپ ڈی کا مقابلہ ہے اور نیپال بمقابلہ نیدرلینڈز کا میچ ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،پہلے اپ سیٹ کا وقت آن پہنچا یا،میچ 6 آج،دفاعی چیمپئن کا امتحان
ڈلاس میں امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف 195 رنزکے بڑے تعاقب کے بعد جیتا تھا لیکن آج بارش کی پیشگوئی موجود ہے۔نیپال کا یہ دوسرا ٹی 20 ورلڈکپ ہوگا۔نیدرلینڈز بہت تجربہ کار ہے اور اس کے کریڈٹ پر کئی ایونٹس ہیں۔
نیدرلینڈز کیلئے بس یہی میچ آسان ہے،اس کے بعد اس کے حریف سری لنکا،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا ہونگے لیکن یہ ڈچ ٹیم اپنے ریکارڈ و صلاحیت کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے۔