| | | | | |

ٹی20 ورلڈکپ،آج کے اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو جھٹکا،بڑا کھلاڑی باہر ہوسکتا

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں بقاکی جنگ لڑرہی ہے،پہلے میچ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم آج سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں ایکشن میں ہوگی،۔مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے۔اس سے قبل اسے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

کئنگروز کو اپنے ایک کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔آج سرئی لنکا کے خلاف اہم ترین میچ میں اسپنر ایڈم زمپا  کی شرکت خطرے میں ہے۔

ٹاپ اسپنر کو کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ایڈم زمپا پر قوانین کے مطابق میچ کھیلنے کی کوئی پابندی نہیں ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا زمپا کو باہر بٹھاسکتا ہے،اس لئے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے لئے فریش پلیئرکی سلیکشن اہم ہوگی،اس کےلئے دوسرے اسپنر آشٹن اگر سلیکٹ ہوسکتے ہیں۔

ایڈم زمپا اگرآج کھیلے تو وہ ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے بلکہ ہوڑل سے اسٹیڈیم الگ سے جائیں گے اور پلیئرز و کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ان کا تعلق بھی محدود ہوگا۔

آئی سی سی نے پہلے ہی کووڈ پلیئرز کے لئے نرمی کا اعلان کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *