| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،پاکستان ٹاس ہارگیا،پھر بھی 2 فتح والی نیوز

 

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا ٹاس ہوگیا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے۔یوں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ مل گئی ہے۔ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔1992 ورلڈکپ فائنل میں بھی پاکستان نے پہلے بلے بازی کی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل، قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث شامل ہیں ۔محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان ٹیم کی گرائونڈ روانگی،خاتون بچہ کے ساتھ موجود،سکیورٹی سخت،فینز کی صدائیں

انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔یوں مارک ووڈ اور میلان شامل نہیں ہیں۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم 1992 ورلڈکپ کی یاد دہرائیں گے۔جوس  بٹلر کہتے ہیں کہ ہم پرعزم ہیں کہ ہم جیتیں گے۔

پچ رپورٹ،ٹاس کس کا،ٹوٹل اسکور،ہوٹل میں کیا ہوا،کس کا خطاب،کیا کلمات،دعائیں

سابق کپتان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رسک لو اور میچ جیتو۔مجھےا مید ہے کہ پاکستان آج جیت جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *