| | | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،5 ویں ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت خود ہارایا سری لنکا چیمپئن بنا

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،5 ویں ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت خود ہارایا سری لنکا چیمپئن بنا۔اور 2014 آئی سی سی ورلڈ ٹی20  پانچواں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ تھا،یہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ،  بنگلہ دیش میں 16 مارچ سے 6 اپریل 2014 تک منعقد ہوا۔ تین شہروں ڈھاکہ، چٹاگانگ اور سلہٹ نے میزبانی کی۔ یہ پہلا آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 تھا جہاں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کا استعمال  کیا گیا تھا۔ یہ مسلسل دوسرا موقع تھا کہ کسی ایشیائی ملک نے ایونٹ کی میزبانی کی، سری لنکا نے 2012 میں پچھلے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔ سری لنکا نے میرپور میں فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر 2014 کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔

پہلی بار ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شامل تھیں۔ تمام دس مکمل ممبران خود بخود کوالیفائی کر گئے، چھ ایسوسی ایٹ ممبران نے شمولیت اختیار کی جنہوں نے 2013 کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائر کے ذریعے کوالیفائی کیا۔ کوالیفائنگ ٹیمیں آئرلینڈ، افغانستان، نیدرلینڈز ، یو اے ای، نیپال اور ہانگ کانگ  تھیں۔

پہلا راؤنڈ 8 ٹیموں پر مشتمل تھا اور 2 ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں چلی گئیں۔ دوسرا راؤنڈ سپر 10 مرحلہ تھا جس میں 5 ٹیموں کے 2 گروپ شامل تھے۔ 8 اکتوبر 2012 تک  درجہ بندی میں سرفہرست آٹھ مکمل رکن ممالک خود بخود 2014ورلڈ 20 کے سپر 10 مرحلے میں پہنچ گئے تھے۔سپر 10 مرحلے میں آٹھ مکمل ممبران میں شامل ہو کر میزبان ملک بنگلہ دیش کےساتھ  نیدرلینڈز تھا۔جنہوں نے ٹیسٹ کھیلنے والے ملک زمبابوے اور آئرلینڈ سے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹکٹ کٹوالی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2014 کے پہلے مرحلے کے گروپ اے سے بنگلہ دیش اور گروپ بی سے نیدرلینڈ نے جگہ لی۔سپر 10 کے گروپ 1 سے  سری لنکا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچے اور گروپ 2 سے بھارت اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں گئے۔پاکستان اسی گروپ میں تھا۔بھارت کے خلاف  محض 130 رنزبنانے کے بعد اس نے 7 وکٹ سے ہارنا ہی تھا۔سیمی فائنلز میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز اور بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دی۔یوں بھارت پہلے ٹی 20 ورلڈکپ کے 7 برس بعد سمی فائنل اور فائنل کھیلا تھا لیکن تاریخ نہ دہراسکا،سری لنکا نے فائنل میں اسے 6 وکٹ سے ہرادیا۔یہ ایک مشکوک فائنل کہلایا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور سلو بیٹنگ کی،خاص کر آخری 5 اوورز میں اسکور ہی نہیں کیا۔4 وکٹ پر 130 رنز ناکافی تھے۔سری لنکا نے 6 وکٹ کی جیت نام کی،ان نتائج کو ورلڈکپ 2011 کے فائنل سے جوڑا گیا تھا جہاں سری لنکا بھارت سے ہارا تھا،اس پر سابق سری لنکن کرکٹرز سمیت سیاسی رہنمائوں نے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔عمران طاہر کی 12 وکٹیں اعزاز کیلئے ناکافی تھیں۔ایونٹ میں سبس ے زیادہ 319 رنزبنانے والے ویرات کوہلی بہترین پلیئر آف دی ایونٹ قرار پائے۔یہ کسی بھی ورلڈ ٹی 20 کے ایک ٹورنامنٹ کا زیادہ اسکور بھی تھا۔

اس ورلڈ ٹی 20 میں ایک ریکارڈ نیا بنا کہ کم سے کم اسکور 39 پر آئوٹ ہونے والی نیدر لینڈ ٹیم بنی جو 24 مارچ 2014 کو سری لنکا کے خلاف  چٹاگرام میں صرف 63 بالز پر پویلین لوٹ گئی۔میچ کا مکمل کم ترین اسکور بھی یہی دن تھا جب ٹوٹل 79 اسکور بنے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،ویسٹ انڈیز ڈرامائی چیمپئن،دو نئے ریکارڈز،بھارت پھر فلاپ

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان سے 10 ماہ بعد ہی ٹائٹل چھن گیا،2010میں انگلینڈ چیمپئن

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا مکمل شیڈول،پاکستانی تاریخ،اوقات ساتھ

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،اب تک کے چیمپئن اور رنراپ،مختصر جائزہ

پہلا ٹی 20ورلڈکپ 2007،دیا جلا کر مصباح نے اندھیرا کردیا،پاکستان کو بڑا زخم

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *