| | | | | |

بارش نے بھارت کا نقصان کردیا،ٹیسٹ ڈرا،پاکستان کو فائدہ،اکیلے نمبر ون

 

 

پورٹ آف اسپین ،کرک اگین رپورٹ

 

بارش نے بھارت کا نقصان کردیا،ٹیسٹ ڈرا،پاکستان کو فائدہ،اکیلے نمبر ون

 

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو پوری مدد مل گئی۔بارش نے بھارت سے فتح چھین لی۔2 میچز کی بھارت ،ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز بھارت کی ٹیم نے اگر چہ 0۔1 سے جیت لی،لیکن بڑا نقصان ہوا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 میں یہ میچ ڈرا ہونے سے اس کی 100 فیصد پوائنٹس شرح بھی بد تر ہوگئی ہے۔100 فیصد سے پھسل کر 66۔67فیصد پر چلا گیا ہے۔پاکستان نے تاحال ایک میچ کھیل کر 100 فیصد شرح رکھی ہے۔آسٹریلیا 55 فیصد شرح سے نیچے تیسرے اور انگلینڈ 29 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان کولمبو ٹیسٹ جیت کر 100 فیصد شرح کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا ۔

پورٹ آف اسپین میں آخری روز کھانے کے وقفہ کے بعد بارش رکی تو امید ہوئی لیکن پھر بارش ہوئی تو امپائرز نے کھیل ختم کردیا۔یوں آخری روز ایک بال کا بھی میچ نہ ہوسکا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *