مردہ بولا کفن پھاڑکے،بھارت چھوڑتےہی کیویز نے پچ،ٹاس،خراب آئوٹ فیلڈبم پھوڑدیا
ممبئی:کرک اگین رپورٹ
مردہ بولا کفن پھاڑکے،بھارت سے نکلتے ہی کیویز کا پچ،ٹاس،خراب آئوٹ فیلڈکو لے کرورلڈکپ پر بم۔نیوزی لینڈ نے بھارت چھوڑتے ہوئے کرکٹ ورلڈکپ،آئی سی سی ،ٹاس ،میزبان انڈیا اور اس کے میدانوں پر بم پھوڑ دیا،اس کی مثال یوں ہے کہ مردہ بولا کفن پھاڑ کے،اس لئے کہ سیمی فائنل ہارے 48 گھنٹے ہونے والے ہیں۔
چلیں بولنے کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے ایک اور چارج فریم ہوگیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 متنازعہ ہوگیا،آئی سی سی بی سی سی آئی کی ایگزیکٹو برانچ،انگلینڈ سے بڑا الزام آگیا
نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہیڈ کوچ نے گیری سٹیڈ اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹاس کے سکے نے سیمی فائنل کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بلیک کیپس کوچ اسٹیڈ نے ممبئی سے ٹیم کی روانگی پر کہا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں ہمیشہ ‘کیا اوراگر اہم’ لمحات ہوتے ہیں، بہت سی چیزیں ہیں جنہیں آپ واپس لےجا سکتے ہیں۔بھارت کے روہت شرما ممبئی میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹاس جیتنے کے بعد خوش تھے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے ایک کرخت مسکراہٹ بکھیری تھی۔
سیمی فائنل مقابلہ اس وقت تنازعہ کا شکار ہو گیا تھا جب یہ بتایا گیا تھا کہ بھارتی حکام نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ کو تبدیل کر دیا تھا۔اسٹیڈ نے کہا کہ اس نے اور ٹیم نے اپنے قابو سے باہر کسی چیز کے بارے میں ایک طریقہ اختیار کیا۔جب ہم ممبئی گئےتو یہ صاف نظر آتا تھا کہ ہم یقینی طورپر ایک ہی پچ پر ہوں گے جو تیار ہو رہی تھی۔نیوزی لینڈ 397 رنزبنواکر 70 اسکور سے ہارا،مسلسل 2 سال فائنل تک جانے والی ٹیم کا سفر اس بار اس سےقبل تمام ہوا۔
پچ ٹیمپرنگ کے بعد ٹاس ٹیمپرنگ،جیتنے کیلئے روہت شرمانے سکہ اچھا مارا،کیوی کپتان نہ دیکھ سکے
اس کے ساتھ ہی ایک پچ تھی، ایسا لگتا تھا جیسے یہ تیار ہوسکتی تھی لیکن اس کے تیار ہونے کے بارے میں کبھی بات نہیں کی گئی۔ جب ہم نے ان سے اس بارے میں سوال کیا کہ آیا یہ آپشن تھا یا نہیںانہوں نے یہ کہہ کر کہ نہیں، ہم یہاں اس وکٹ پر کھیل رہے ہیں،بات ختم کردی ، لہذا ہم نے صرف اس کے لئے تیاری کی اور اس کے مطابق تیاری کی۔
نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کے وقت اپنے معمول کے معیار سے نیچے ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور سٹیڈ نے کہا کہ آؤٹ فیلڈز کے خراب معیار نے کھلاڑیوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔کچھ غیر معمولی کارکردگی تھی جہاں ہم نے کچھ کیچز چھوڑے۔نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ خطرناک آؤٹ فیلڈز نے کھلاڑیوں کو خوفزدہ کردیا۔زمین بھاری تھی،نرم آؤٹ فیلڈز اور اس میں کھدائی کے ساتھ کچھ حقیقی مشکلات۔ میرے خیال میں بعض اوقات یہ کافی خطرناک تھا۔