| | | |

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف تفصیلات جاری کردیں،پی سی بی کی تردید

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف تفصیلات جاری کردیں،پی سی بی کی تردید۔آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف تفصیلات جاری کردیں،پی سی بی کے ایک دعوے کی تردید بھی ساتھ ہے اور یہ کمال ہے اور کلاس ہے جو صرف پاکستان جیسے ملک میں دیکھنے کوملتی ہے۔گزشتہ دن بھر پی سی بی مختلف شکلوں کے  ساتھ چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ آئرلینڈ چیف کی نیوز چلاتا رہا ہے۔ساتھ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئرلینڈ اگلے سال پاکستان  میں ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

پی سی بی کے ہینڈ آئوٹ سے

Chairman Cricket Ireland said that the Irish team would visit Pakistan next year in August-September for test series and would also review the possibility of a women’s team tour to Pakistan soon.

اب اس میں واضح طور پر ٹیسٹ سیریز کا ذکر موجود ہے۔

آئرلینڈ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی،کرکٹ چیفس ملاقات میں شیڈول طے

کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی رات گئے جو تفصیلات جاری کی ہیں،ان میں ٹیسٹ میچ کی تردید ہے اور محدود اوور کے فارمیٹ کی 2 سیریز ہیں۔

کرکٹ آئرلینڈ نے باضابطہ طور پر اگلے سال اگست اور ستمبر میں مردوں کے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ سیریز جس میں آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے  اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں ہونگے، ستمبر 2025 میں طے شدہ فیوچر ٹورز پروگرام  کا حصہ تھی۔ پی سی بی نے ابتدائی طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئرلینڈ بھی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا، جو کہ ایف ٹی پی کا حصہ نہیں تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *