| | |

آئرلینڈ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی،کرکٹ چیفس ملاقات میں شیڈول طے

ڈبلن،پی سی بی رپورٹ

آئرلینڈ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی،کرکٹ چیفس ملاقات میں شیڈول طے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چئیرمین برائن میک نیس
سے اہم ملاقات۔چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھرپور خیرمقدم کیا اور آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سوونیر پیش کیاوویمنز کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی ۔ وویمنز ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

 چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ  نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ،ستمبر میں پاکستان آئے گی،وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے ۔

پاکستان آئرلینڈ میچ میں افغان تماشائی کی شاہین آفریدی سے بدتمیزی،سکیورٹی نے باہر لاپھینکا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اورپیار ملا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آئرلینڈ وارن ڈیوٹروماور کرکٹ آئرلینڈ کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *