ویسٹ انڈیز کی برتری کو انگلینڈ نے زائل کردیا،چھکےسے چھت پھٹ گئی،فینز دوڑ پڑے
ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز کی برتری کو انگلینڈ نے زائل کردیا،چھکےسے چھت پھٹ گئی،فینز دوڑ پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میں حالات پھر تبدیل ہوگئے۔ٹرینٹ برج میں جاری سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پوزیشن ایک بار پھرمستحکم ہوگئی ہے۔دوسری اننگ میں اس نے کھیل کےخاتمہ تک صرف3 وکٹ کھوکر 248 رنزبنالئے۔یوں ویسٹ انڈیز کی 41 رنزکی سبقت نکالنے کے بعد انگلینڈ کی برتری 207 رنزکی ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔پہلی باری میں صفر پر جانے والے زک کرولی اس بار بھی ناکام گئے اور 3 رنز کرسکے۔بین ڈکٹ 76 اور اولی پوپ 51 رنزبناسکے۔جوئے روٹ 37 اور ہیری بروک 71 پر کھل رہے تھے۔الزاری جوزف نے 2 وکٹیں لیں۔زک کرولی کا رن آئوٹ بڑا ڈرامہ رہا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم انگلینڈ کے416 رنزکے جواب میں پہلی باری میں 457 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔جوشوا ڈی سلوا نے122 بالز پر 82 رنزبنائے۔شمر جوزف نے 33 کی اننگ کھیلی۔دونوں نے 10 ویں وکٹ پر 71 رنزکی شراکت قائم کی۔کرس واکس نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
ویسٹ انڈیزکی اننگ میں شمر جوزف کے چھکے نے اسٹیڈیم کے ساتھ پب کی چھت پھاڑدی،ٹائلیں گرنے سے کرکٹ فینز ڈرگئے اور سر پر ہاتھ رکھتے بھاگتے دکھائی دیئے۔