| | | |

انڈر 19 ورلڈکپ شروع،کرکٹ کی زیرو پاور امریکا کو پہلے میچ میں شکست

بلوم فائونٹین،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈکپ شروع،کرکٹ کی زیرو پاور امریکا کو پہلے میچ میں شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2024 کا پہلا میچ ۔کرکٹ کی زیرو پاور امریکا کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی ہے۔بلوم فائونٹین میں آج سے لٹل اسٹارز کا منی ورلڈکپ شروع ہوا ہے۔آئرلینڈ انڈر 19 ٹیم نے امریکی ٹیم کا41 ویں اوور میں 105 پر صفایا کردیا۔جواب میں ریان ہنٹر کی شاندار ہاف سنچری کی مدد سے آئرش ٹیم نے ہدف 23 ویں اوور میں مکمل کرلیا ہے۔

اس طرح اپنے آپ کو سپر پاور کہلانے والا امریکا بچوں کے انڈر 19 ورلڈکپ کے  پہلے میچ میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

بلوم فائونٹین میں یہ گروپ اے کا میچ تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *