| | |

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ شاہد آفریدی ایک لمحہ ہیروبنے،فائنل بچایا،پھر چیمپئن بننے میں ناکام

لائوڈرہل،کرک اگین رپورٹ

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ شاہد آفریدی ایک لمحہ ہیروبنے،فائنل بچایا،پھر چیمپئن بننے میں ناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہد آفریدی نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے فائنل میں دو گیندوں پر ایک رن کا دفاع کرکے ایک بار پھر خود کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑا گیم چینجرز  ثابت کردیا۔نیویارک واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 46 سالہ پاکستانی لیجنڈ  نےآخری 6 گیندوں پر 9 رنز کا دفاع کیا۔ ٹیکساس چارجرز کی جانب سے نیل بروم اور سہیل تنویر  بیٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے پہلی تین گیندوں پر دو رن لئے شاہد آفریدی نے اگلی ہی گیند پر تنویر کو آؤٹ کر دیا۔ فیڈل ایڈورڈز  بلے بازی کے لئے آئے، ٹیکساس کو ایک گیند پر ایک رن درکار تھا۔

ایڈورڈز آفریدی کی آخری  گیند کو نہیں پڑھ سکے، وہ  ایل بی ڈبلیو  ہوگئے۔ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ فائنل میں نیویارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز کا میچ برابری پر ختم ہوا۔نتیجہ میں سپراوور طے ہوگیا۔
شاہد آفریدی نیو یارک واریئرز کو یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ فائنل کا چیمپئن بننے میں مدد نہ دے سکے۔
ٹیکساس چارجرز نے ایک اوور کے ایلیمینیٹر میں 15 رنز بنائے۔ بین ڈنک نے دو گیندوں پر چھ رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ اور مختار احمد بالترتیب ایک اور آٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیویارک واریئرز کی جانب سے سہیل خان نے سپر اوور کرایا۔

جیت کے لیے 16 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے نیویارک نے شاہد آفریدی اور جوناتھن کارٹر کو بھیجا۔ سہیل تنویر کی پہلی گیند پر آفریدی نے سنگل لیا۔ کارٹر نے چوکا لگایا اور پھر سٹرائیک روٹیٹ کر دی۔ آفریدی نے حیرت انگیز طور پر چوتھی گیند پر سنگل سے انکار کر دیا، جس سے بات دو گیندوں پر 10 رنز تک پہنچ گئی۔

آفریدی پانچویں گیند پر بڑے شاٹ کےلئے گئے لیکن ان کے بلے کا اوپری کنارہ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ صرف ایک رن بنا سکے۔ جوناتھن کارٹر نے آخری گیند پر چھکا لگایا لیکن ٹیکساس چارجرز دو رنز سے جیت گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *