احمد آباد،کرک اگین رپورٹ۔
ویرات کوہلی کو 19 برس بعد کیریئر کے ان لمحات میں آئی پی ایل ٹائٹل مل گیا،آر سی بی چیمپئن۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز یہی ہے کہ ویرات کوہلی کیریئر کے اس حصے میں آئی پی ایل ٹائٹل جیت گئے۔پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز رائل چیلنجرز بنگلورو سے ہارگئی۔آر سی بی نے آئی پی ایل2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں 6 رنز کی جیت۔
منگل کو کھیلے گئے احمد آباد کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں صرف 190 رنزبنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ویرات کوہلی 43 رنزبناسکے۔ارشدیپ سنگھ اور کیل جیمسین نے 3،3 وکٹیں لیں۔
جواب میں پنجاب کنگز ٹیم ایک وقت 72 رنزپر ایک نقصان اور 98 رنز تک 3 نقصان پر تھی لیکن اس کے بعد میچ سے گردت چھوڑی اور سلورن ریٹ سے چیلنج گنوادیا۔ششانک سنگھ نے 61 اور جوش انگلس نے39 رنزبنائے۔بھنشور کمار اور کرنل پانڈیا نے 2،2 وکٹیں لیں۔
یہ آئی پی ایل کی 19 سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ آر سی بی جیتی اور ویرات کوہلی کسی چیمپئن ٹیم کا حصہ بنے۔پنجاب کنگز کی آنر پریتی زنٹا اعزاز سے محروم رہی ہیں۔