برسٹل،کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز بھی ہارگیا۔برسٹل میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے 4 وکٹ کی جیت کے ساتھ سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین آخرکار ویزا پاکر برسٹل پہنچے۔49 رنزکی اننگ کھیلی۔اس اسکور پر بناففٹی مکمل کرکے جانے والے دوسرے کپتان بنے۔مہمان ٹیم نے پھر بھی 6 وکٹ پر 196 رنزبناکر انگلینڈ کو چیلنج دیاجیسن ہولڈر کے آخر میں 9 بالز پر 29 رنز بڑی کوشش تھے۔لک ووڈ کی 2و کٹ سے زیادہ کسی انگلش گیندباز کی کامیاب کوشش نہیں تھی۔
انگلینڈ نے جواب میںجیمی سمتھ کو 4 پر جلدی کھودیا لیکن اس کے بعد جوس بٹلر کے 47 رنز نے بنیاد رکھی اور جیکب بیتھل کے10 بالز پر 26 ٹام بونٹن کے 11 بالز پر 30 رنز نے کام آسان کیا۔ہدف 9 بالز قبل 18.3 اوورز میں 6 وکٹ پر مکمل تھا۔یہاں الزاری جوزف کی 2 وکٹیں تھیں۔
ویسٹ انڈیز اس سے قبل ون ڈے سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کا شکار ہوا،اب ٹی 20 میں بھی اسی خطرے میں ہے۔