کرک اگین رپورٹ۔مستقبل کا پوچھے جانے پر روہت شرما بھی شان مسعود کی طرح برہم،کپتانوں کا اصل ماجرا کیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مستقبل پلان پوچھے جانے پر شان مسعود کی طرح بھارتی کپتان روہت شرما بھی برہم ہوگئے۔لگتا ہے کہ جیسے کپتان سے ایسا سوال ان کی دکھتی رگ ہو،یا شاید وہ ہمیشہ کے لئے ہی کپتان بنائے گئے ہوں۔
روہت شرما نے ہندوستانی میڈیا میں چلنے والی ذرائع پر مبنی رپورٹس کا حوالہ دینے پر صحافی کو نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس نے حال ہی میں تجویز کیا ہے کہ روہت سے کہا جائے گا کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک ٹرانزیشن پلان کے حوالے کریں، جس کی میزبانی فروری اور مارچ کے مہینوں میں کی جائے گی۔ اسی کے بارے میں پوچھے جانے پر، روہت نے رپورٹر پر طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گردش کرنے والی میڈیا رپورٹس کو ایڈریس کرنا ان کا کام نہیں ہے۔یہ کیسے متعلقہ ہے کہ میں اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کروں جب تین ون ڈے اور ایک چیمپئنز ٹرافی ہو؟ رپورٹس (میرے مستقبل پر) کئی سالوں سے چل رہی ہیں، اور میں ان رپورٹس کو واضح کرنے کے لیے یہاں نہیں ہوں،” روہت نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا۔
گزشتہ دنوں ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز سے شکست پر پاکستانی کہتان شان مسعود کی 12 میں سے 9 ٹیسٹ ناکامیوں پر بھی ایسا ہی سوال پوچھا گیا تھا،انہوں نے سوال ہی تضحیک آمیز قرار دیا تھا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے