شکیب الحسن پاکستان آرہے یا نہیں،سکیورٹی مسئلہ بن گئی
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
شکیب الحسن پاکستان آرہے یا نہیں،سکیورٹی مسئلہ بن گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے نہایت تجربہ کار کرکٹر شکیب الحسن پاکستان آرہے ہیں۔وہ 14 یا 15 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان میں2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔بنگلہ دیش کو سال کے آخر تک 8 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ شکیب الحسن ان میں سے شیڈول بھارت کےخلاف دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلنا چاہتے۔ویسے بھی انہوں نے اپنے ملک کیلئے گزشتہ 2 سالوں میں 8 میں سے صرف 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ،رضوان شامل،سرفراز ڈراپ،ممکنہ الیون،دیگر تفصیلات
بنگلہ دیش کی ختم کی جانے والی عوامی لیگ کے رکن منتخب ہونے والے شکیب الحسن کیلئے سکیورٹی بھی ایک مسئلہ بنی ہے۔ان کی لئے اپنے ملک میں حالات بہتر نہیں ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شکیب الحسن کو تمام 8 ٹیسٹ میچزکیلئے فورس کررہا ہے۔