کرک اگین خصوصی رپورٹ۔آئی پی ایل کے باقی میچزکی ونڈو سیٹ،ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت نے آئی پی ایل 2025 ملتوی کردیا ہے لیکن اس کا اگلا وار تیار ہے۔نامکمل آئی پی ایل 2025 ستمبر 2025 میں مکمل کی جائے گی اور اسی ماہ ہونے والا ایشیا کپ منسوخ کردیا جائے گا۔یوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ حالات نے ابھی سے قریب یہ کنفرم کردیا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت کم سے کم ایشیا کپ میں نہیں کھیلنے والے ہیں۔
آئی پی ایل کو ستمبر میں منتقل کرنے سے جنوبی افریقہ اس مہینے انگلینڈ کے دورے کے لیے ایک کمزور ٹیم کا انتخاب کر سکتا ہے، انگلینڈ اس طرح کے نتیجے سے بچنے کے لیے بے تاب ہوگا لیکن یہ موسم گرما کی مارکی ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو اب بھی ترجیح دے گا۔بھارت نے انگلینڈ میں 20 جون سے 3 اگست تک 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
بھارتی میدان بھی غیر آباد،آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ،کھلاڑیوں کو نکلنے کی جلدی
کرک اگین بتاتا چلے کہ پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز دبئی میں شیڈول ہیں جو کل سے شروع ہونے والے ہفتہ میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،اس کیلئے ذرائع نے زیادہ سے زیادہ 4 روز کہا ہے لیکن یہ مشکل ہوگا۔کم سے کم 48 سے 72 گھنٹوں میں میچ شیڈول ہونا بڑی کامیابی ہوگی۔
پی ایس ایل 10 دبئی منتقل،آدھی رات کو پی سی بی کی تصدیق
آئی پی ایل ملتوی ہوگئی ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان حالات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔