| |

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کا ہاتھ،ون ڈے کپتان کوئی اور بن گیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Image :cricfrenzy

دایاں ہاتھ کے بعد بایاں ہاتھ،ڈیوڈ وارنر دیکھتے رہ گئے،ہاتھ ہوگیا یا یاتھ ہی غائب ہوگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ورلڈکپ 2023 تک کپتان بنادیا ہے۔یوں آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر اب ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کے بھی کپتان ہونگے۔

اس سال ستمبر کے شروع میں ایرون فنچ نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تو ملک میں بحث چلی کہ کہ کون کپتان ہوگا،ڈیوڈ وارنر کانام آیا تو راہ میں تاحیات کپتان معطلی کی سزا تھی لیکن پھر  8 روز قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ وہ ان کی پابندی ہٹانے کے لئے ملک میں رائج قوانین کو تبدیل کرے گا،اس سے امید ہوئی کہ ڈیوڈ وارنر ون ڈے کپتان بنیں گے۔

اب اچانک کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ پیٹ کمنز ہی ون ڈے فارمیٹ کے کپتان ہونگے۔اگلےسال کے 50 اوورز ورلڈکپ تک کا مشن انہیں سمجھادیا گیا ہے۔ڈئوڈ وارنر دیکھتے رہ گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *