| | | | | | | |

ورلڈکپ کرائوڈ،مکی آرتھر کے بعد رمیزراجہ بھی بول اٹھے،ایک کھلاڑی کو بخار،تبدیلیاں ضروری

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ کرائوڈ،مکی آرتھر کے بعد رمیزراجہ بھی بول اٹھے،ایک کھلاڑی کو بخار،تبدیلیاں ضروری۔مکی آرتھر کے بعد رمیز راجہ نے بھی کہا ہے کہ یہ ورلڈکپ پے ،کوئی عام میچ نہیں ہے۔احمد آباد میں ایک لاکھ سے زائد کرکٹ فینز تھے،ان میں پاکستانی کوئی ہوگا۔یہ ایسا ورلڈکپ تو نہیں ہوتا،اس میں تیس فیصد پاکستانی فینز ہوتے تو الگ رنگ ہوتا،ٹھیک ہے پھر بھی ہارجاتے لیکن کم سے کم ایک ماحول تو بہتر ہوتا۔بھارت سے یکطرفہ شکست قبول نہیں ہے۔اتنے بڑے میچ میں اس طرح کی شکست ہضم نہیں ہوتی۔

رمیز راجہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اسامہ میر بھارت کے خلاف میچ کیلئے گرائونڈ ہی نہیں آئے،ان کو بخار تھا لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اگلا میچ ہے جو جیتنا ضروری ہے۔وہ 2 میچزہارے ہوئے ہیں،اس لئے پاکستان کو ان کوپکڑنا چاہئے۔ایسے میں ٹیم میں تبدیلی ضروری ہے۔

مکی آرتھرکا اسے آئی سی سی ایونٹ ماننے سے انکار،بھارتی بائولر کی بال ٹیمپرنگ،بابر اعظم پر جملےکسے گئے،شکایت کا مطالبہ

سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا کمبی نیشن ٹھیک کرنا ہوگا۔اس ٹیم کے ساتھ آپ جیت نہیں سکتے۔بائولرز میں کمبی نیشن نہیں ہے۔ایسے حالات میں ضروری تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *