| | | | | |

ورلڈٹی20وارم اپ میچ،بھارتی اننگ کا اچھا اسکور،کوہلی اور روہت شرما دہرے ناکام

برسبین،کرک اگین رپورٹ

ورلڈٹی20وارم اپ میچ،بھارتی اننگ کا اچھا اسکور،کوہلی اور روہت شرما دہرے ناکام۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ  وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے  187رنزکا ہدف دے دیا ہے۔برسبین میں جاری میچ کے دوران بھارتی بیٹرزنے کینگروز کے خلاف شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔33 بالز پر57 رنز کے ایل راہول نے بنائے،ان کی اننگ کی وجہ سے بھارت کو 78 رنزکا آغاز ملا۔

اہم ترین بات یہ تھی کہ تجربہ کار بیٹرز کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ناکام رہے۔2 اوتبار سے تشویشناک پرفارمنس تھی۔ایک تو سٹرائیک ریٹ خراب رہا۔دوسرا اننگ بھی زیادہ بہتر نہ رہیں۔روہت شرما14 بالز پر 15 اور ویرات کوہلی13 بالز پر 19 کرگئے۔سوریاکمار یادیو نے33 بالز پر 50 کئے۔ہردک  پانڈیا اور دینش کارتھک بھی زیادہ نہ چلے۔بھارتی اننگ 7 وکٹ پر 186 اسکور کرگئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ،آئرلینڈ اور زمبابوے آج مقابل،دونوں کے لئے ایک خطرہ

آسٹریلیا کی جانب سےکین رچرڈسن نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ڈیوڈ وارنر یہ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کی حقیقی طاقت جانچنے کے لئے یہ ہم مقابلہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *