| | | | | | | |

ذکا اشرف نے بھارت کو دشمن ملک قرار دے دیا،شاہد آفریدی کابھی بڑا اعلان

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ذکا اشرف نے بھارت کو دشمن ملک قرار دے دیا،شاہد آفریدی کابھی بڑا اعلان۔بھارت میں ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم کا حیدرآباد دکن میں شاندار استقبال ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں انڈین میڈیا،عوام اور سوشل میڈیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا چرچا ہے اور بھارتی استقبال کی داد ہے۔ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارت کو دشمن ملک قرار دے دیا ہے۔

آج سے 13 ویں کرکٹ ورلڈکپ کے وارم میچز شروع،6 ٹیمیں ایکشن میں،پاکستان شامل

ایک تقریب میں خطاب کے دوران ان کا کہناتھا کہ میں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اتنے معاوضے بڑھادیئے ہیں جس کا کوئی سوچ نہیں سکتا تھا اور کسی نے ایسا نہیں کیا،اب کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ دشمن ملک میں جہاں کھیلیں ،بہتر پرفارم کریں۔

ادھر شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب کے دوران مکمل طور پر بابر اعظم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور قوم سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنی توجہ اس ٹیم پر رکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *