| |

زمبابوے کے کامیاب ترین کرکٹر ہیتھ سٹریک دنیا سے ہی رخصت

 

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

زمبابوے کے کامیاب ترین کرکٹر ہیتھ سٹریک دنیا سے ہی رخصت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک دنیا سے رخصت ہوگئے۔وہ  بڑی آنت اور جگر کے کینسر سے طویل جنگ لڑ رہے تھے۔اسکے بعد 49 برس کی عمر میں  چلتے بنے۔ سٹریک کے رخصت ہونے کی خبر ان کی اہلیہ نادین اسٹریک نے  فیس بک کے ذریعے شیئر کی۔

سٹریک نے ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔  ٹیسٹ میچوں میں 22.35 کی اوسط سے 1990 رنز بنائے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں، سٹریک نے 29.82 کی اوسط سے 239 وکٹیں حاصل کیں اور 28.29 کی اوسط سے 2,943 رنز بنائے۔

ہیتھ اسٹریک نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی۔ 1993 سے 2005 کے درمیان 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی کوچنگ کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *