| | | | |

آسٹریلیا نے پاکستان دورے کے لئے نیا فیصلہ کردیا،پیٹ کمنز کے نئے اشارے

 

سڈنی۔کرک اگین

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کے لئے 2 نئی باتیں کردیں۔ایک ایسے وقت میں کہ جب کرکٹ آسٹریلیا اگلے 20 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اہم فیصلے کرنے والا ہے۔پیٹ کمنز نے اس کے اوپر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے بتایا ہے کہ دورہ پاکستان میں فل سٹرینتھ کے ساتھ جارہے ہیں ۔چند پلیئرز کو تحفظات ہیں۔ان کے لئے بات جاری ہے ۔سکاٹ بولینڈ اور جوش ہیزل ووڈ بھی ساتھ ہوسکتے ہیں ۔

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ سٹیون سمتھ بھی پاکستان آئیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا اہم ترین اجلاس جامعہ کو ہوگا۔اس میں ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور دورہ پاکستان کے حوالہ سے فائنل فیصلے ہونگے۔

کرک اگین پیٹ کمنز کے اس بیان کو بخوبی سمجھ سکتا ہے اور نہایت زمہ داری کے ساتھ یہ تجزیہ کرنا چاہے گا کہ
کرکٹ آسٹریلیا دورہ پاکستان کی منظوری دے چکا ہے۔

رسمی اعلان باقی ہے جو کل بورڈ میٹنگ کے بعد ہوگا۔اسی طرح بورڈ دورے سے سائیڈ لائن ہونے والوں کا احترام کرے گا۔ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کی مستقل تعیناتی نہیں ہوگی۔انہیں محدود وقت کی پیشکش ہوسکتی ہے جسے خود لینگر ہی مسترد کردیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *