| | | | |

الیاس کی جگہ کراچی کنگز میں نئے پیسر کی شمولیت ہوگئی،آج زلمی سے امتحان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image,File photo

الیاس کی جگہ کراچی کنگز میں نئے پیسر کی شمولیت ہوگئی،آج زلمی سے امتحان۔پاکستان سپر لیگ کی تیکنیکی کمیٹی نے کراچی کنگز کے لئے متبادل پیسر کی منظوری دے دی ہے۔پیسر محمد الیاس کی جگہ  عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔الیاس کے ساتھ محمد عامر بھی ان فٹ ہیں،ان کی جگہ بھی متبادل پلیئر کا انتخاب ہوگا۔

کراچی کنگز،پی ایس ایل فینز کے لئے بد ترین خبر،محمد عامر پوری لیگ سے باہر،ایک اور پیسر بھی آئوٹ

دوسری جان پی ایس ایل 7 میں آج کتاچی کنگز اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہے،اس کا مقابلہ پشاور زلمی کے ساتھ ہوگا۔بابر اعظم الیون کو پہلی فتح کی تلاش ہے۔3 ناکامیوں کے بعد اس کے حالات خراب ہوچکے ہیں،آج کی شکست کا مطلب ہوگا کہ فائنل 4 میں داخلہ نہایت ہی کٹھن ہوجائے گا۔

آخری 5 میچزمیں سے 2 زلمی اور3 کنگز نے جیتے ہیں،لیکن کنگز کے لئے پریشانی کی بات یہ ہوگی کہ گزشتہ سال کے دونوں میچز وہ ہارے ہیں۔زلمی نے بعد میں بیٹنگ کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *