| | | | | |

انڈر 19 ورلڈکپ پر کورونا کا پہلا حملہ،4 پلیئرز قرنطینہ میں،

کرک اگین رپورٹ

کورونا انڈر 19 ورلڈ کپ میں پہنچ گیا،نئے سال کے پہلے بڑے آئی سی سی ایونٹ پر کووڈ کے تازہ اٹیک نے خطرات کی گھنٹیاں بجادی ہیں۔14 جنوری  سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں زمبابوے ٹیم بھی شریک ہے،اس کے 4 پلیئرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں موجود ٹیم کے 4 پلیئرز کو باقی ماندہ اسکواڈز سے سائیڈ لائن کردیا گیا،انہیں قرنطینہ کا کہا گیا ہے۔زمبابوے انڈر 19 ٹیم نے 9 اور 11 جنوری کو وارم اپ میچز بھی کھیلنے ہیں۔کینیڈا اور بنگلہ دیش کے خلاف ان میچز میں یہ 4 پلیئرز نہیں ہونگے۔

گروپ سی میں موجود زمبابوے یوتھ ٹیم نے 16 جنوری کو پہلا میچ کھیلنا ہے۔2020 کا آخری ایونٹ بنگلہ دیش نے جیتا تھا،اس طرح اس نےا پنےا عزاز کا دفاع کرنا ہے۔

آئی سی سی نے گزشہ ماہ زمبابوے میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر بھی منسوخ کردیا تھا،وہاں کووڈ کے اٹیک ہوئے تھے،اس لئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے بھی خطرات شروع ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *