کرک اگین سپیشل رپورٹ
آئی پی ایل میں کراچی کنگز اور بابر اعظم کی حیرت انگیز مماثلت،8 اہم خبریں ساتھ ہیں،سب سے قبل اہم ترین سٹوری سے شروعات کرتے ہیں۔
کرکٹ میں نسل پرستانہ رویوں اور غلط سلوک کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔جنوبی افریقا کرکٹ کے سابق ڈائریکٹر وسابق کپتان گریم اسمتھ کو کلیئرنس مل گئی ہیں۔موجودہ ہیڈ کوچ مارک بائوچر بھی کلین چٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بورڈ کی قائم کردہ 2 رکنی کمیٹی نے مذکورہ افراد کو نسل پرستی کے الزامات سے کلیئر کردیا گیا ہے۔یہ رپورٹ اتوار کوجاری کی گئی ہے۔
انگلش کائونٹی لنکا شائر کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن علی نے میچ کے بعد ٹوئٹ کیا ہے،وہاں لکھا ہے کہ الحمد للہ،مسلسل 2 فتوحات کا حصہ بننے اور اس میں اپنے کردار پر خوش ہوں۔
یہ میچ اس لئے بھی دلچسپ ہوگیا تھا کہ جمی اینڈرسن سمیت نامور بائولر تھک گئے تھے۔گلوسٹر شائر نے دن کے 80 سے زائد اوورز گزار دیئے تے،میچ ڈرا کی جانب تھا کہ میچ ختم ہونے سے 4 اوورز قبل حسن علی نے آخری وکٹ اڑادی،اس میچ کی رپورٹ کرک اگین پہلے ہی دے چکا ہے۔حسن علی نے ایک وکٹ لیتے ہوئے وکٹ ہی توڑ دی۔
شاداب کی ڈبل سنچری بھاگئی،حسن علی کا پھر نیا اعزاز
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے نئے ٹیسٹ کوچ کے لئے جنوبی افریقا رابطہ کرلیا ہے،اس کے لئے سابق پروٹیز کپتان اور کوچ گیری کرسٹن سے بات چیت بڑھادی ہے،امکان ہے کہ جلد ہی حتمی اعلان ہوگا،اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر سےرابطے تھے لیکن وہاں بات چل نہیں سکی ہے۔
آئی پی ایل 2022 میں لکھنو نے ممبئی انڈینز کو 36 رنز سے ہرادیا ہے،فاتح ٹیم کے کپتان کے ایل راہول نے سنچری اسکور کی۔ٹیم نے6 وکٹ پر 168 رنزبنائے لیکن جواب میں ناکام ٹیم8 وکٹ پر 132 رنزہی بناسکی۔رواں سیزن میں ممبئی ٹیم کی یہ 8 ویں شکست ہے،ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے،ان کا حال بھی رواں سال پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز جیسا ہورہا ہے،جب اسے بھی 8 میچز میں ریکارڈ شکست ہوئی۔کراچی کے کپتان بابر اعظم تھے جو موجودہ پاکستان کپتان ہیں۔ممبئی کی کپتانی روہت شرما کررہے ہیں جو بھارت کے موجودہ کپتان ہیں،انہیں ویرات کوہلی کی جگہ یہ ذمہ داری ملی تھی۔
آئی پی ایل ،ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم گڑھے میں جاگری
آئی پی ایل میں سنچری اور جیت کے ایل راہول کے لئے اچھی نہیں رہی،اس لئے کہ ان کی ٹیم لکھنو ممبئی انڈینز کے خلاف سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی ہے،اس پر کپتان کو 24 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگیا ہے۔
ڈربی شائر کائونٹی کی کوچنگ کرنے والے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اپنی ٹیم کی جیت پر جہاں خوشی کا اظہار کیا ہے،وہاں نے انہوں نے پاکستانی اوپنر شان مسعود کے بارے میں کہا ہے کہ وہ میرا یقین تھا جو کبھی نہیں ٹوٹا،میں جانتا ہوں کہ وہ ایک باصلاحیت بیٹر ہے،مسلسل 2 سنچریز کرنے والے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں سیزن میں ریکارڈ قائم کرے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میچز کے لئے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔احمد آباد اور کولکتہ ناک آئوٹ سٹیج کے میزبان ہونگے۔
شاداب خان کا شان مسعود کی ڈبل سنچریز تعداد پہلے بتانےاور وعدے کا انکشاف
نیوزی لینڈ کے معروف کھلاڑی ڈیون کونوے کی شادی ہوگئی۔چنائی سپر کنگز کے لئے رواں آئی پی ایل سیزن کھیلنے والے کیوی کھلاڑی نے اس مقصد کے لئے بائیو سیکیور ببل سے رخصت لے لی ہے اور ان کی شادی کی ابتدائی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے یہ شادی اپنے آبائی یا ہوم ملک جنوبی افریقا میں کی ہے۔