| | | | |

ایشیا کپ 2022 میں آج کیا ہوگا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ میں آج کیا ہوگا۔گروپ اے اور گروپ بی کا ایک ایک میچ کھیلا جاچکا ہے۔افغانستان اور بھارت فاتح بنے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کو ناکامی ہوئی ہے۔

مسلسل 2 میچز کے بعد ایشیا کپ 2022  میں آج آرام کا دن ہے۔کوئی ملک کسی کے خلاف ایکشن میں نہیں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی آرام کریں گی۔

نسیم شاہ بھی زخمی،اپ ڈیٹ،حارث رئوف کو مفتاح اسماعیل کا ٹائٹل

اس طرح اب اگلامیچ 30 اگست کو  بنگلہ دیش اور افغانستان کھیلیں گے۔گروپ بی کا یہ میچ نہایت کانٹے دار اور اہم ہوگا۔افغانستان جیتا تو سپر 4 میں جانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔بنگلہ دیش جیتا تو افغانستان،بنگلہ دیش اور سری لنکا تینوں ہی امیدوار ہونگے۔مقابلے اور زیادہ سخت ہوجائیں گے۔

اس کے بعد 31 اگست کو  ہانگ کانگ اور بھارت،یکم ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا ،2 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ میں جوڑ پڑے گا۔

دونوں گروپس کی 2،2 ٹاپ ٹیمیں سپر 4 میں جائیں گی۔جہاں ہر ٹیم دوسری سے ایک ایک میچ کھیلے گی،وہاں کی 2 ٹاپ ٹیمیں 11 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *